Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / ۔500 روپئے کے نئے نوٹوں میں نقائص کی شکایات

۔500 روپئے کے نئے نوٹوں میں نقائص کی شکایات

نئی دہلی۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) 500 روپئے کے نئے کرنسی نوٹ کی گشت شروع ہوکر بمشکل دو ہفتے بھی نہیں ہوئے کہ اس میں موجود مختلف نقائص کی شکایات عام ہوگئی ہیں۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق بعض شہریوں نے 500 روپئے کی کرنسی نوٹوں میں فرق کا پتہ چلایا ہے اور کہا ہیکہ ایک ہی کرنسی کے دو نوٹ کے ڈیزائنس ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ بعض نوٹوں پر گاندھی کا چہرہ ایک سایہ کی طرح نظرآرہا ہے حتیٰ کہ قومی نشان اور سیریئل نمبرس کا بھی یہی حال ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے جمعہ کو اعتراف کیا کہ 500 روپئے کے کرنسی نوٹوں کی کم وقت میں زیادہ طباعت کے سبب ان میں نقائص پیدا ہوئے ہیں اور نقد رقم کی قلت سے نمٹنے جلدی میں یہ نوٹ جاری کئے گئے تھے۔ آر بی آئی کی ترجمان الپنا کلا والا نے کہا کہ ’’رقمی لین دین اور کاروبارمیں عوام ان نوٹوں کو قبول کرسکتے ہیں یا پھر آر بی آئی کو واپس بھی کرسکتے ہیں‘‘۔ ماہرین نے کہا ہیکہ ایسے نوٹوں سے جعلی نوٹوں کا کاروبار کرنے والوں کو ایک کھلونا ہاتھ لگ جائے گا جس کا وہ بیجا استعمال کرسکتے ہیں۔
بینک کے ریٹائرڈ کیاشیئر کی خودکشی
ناگپور۔/25نومبر،( سیاست ڈاٹ کام ) کرنسی نوٹوں کی اچانک منسوخی سے مایوس اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ایک ریٹائرڈ کیاشیئر نے آج ساونیر میں واقع اپنے مکان میں خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ناگپور سے 35 کلو میٹر دور پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ اننت کے باپٹ (58سال ) نے اپنے مکان میں چھت سے لٹک کر پھانسی لے لی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ باپٹ کے پاس کالعدم نوٹوں کی بھاری رقم تھی اور جسے اچانک منسوخ کردینے پر مایوس ہوگیا تھا اور اپنی زندگی ختم کرلینے کا فیصلہ کرلیا۔ متوفی نے خودکشی نوٹ میں بتایا کہ  50اور 1000 روپئے کے نوٹوں کی تنسیخ کی وجہ سے وہ انتہائی اقدام کررہا ہے۔ ساونیر پولیس نے ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

TOPPOPULARRECENT