Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / ۔5000 ٹن تور دال کی درآمد کیلئے ٹنڈر جاری

۔5000 ٹن تور دال کی درآمد کیلئے ٹنڈر جاری

نئی دہلی ۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں دالوں کی پیداوار میں کمی کے اندیشوں میں اضافہ ہورہا ہے کہ اس دوران حکومت نے آئندہ ماہ سے تور کی دال کی سربراہی میں اضافہ کیا۔ 5000 ٹن تور دال درآمد کرنے کیلئے ایک ٹنڈر جاری کی ہے۔ سرکاری ادارہ ایم ایم ٹی سی نے 5000 ٹن تور دال کی سربراہی کیلئے بولی طلب کیا ہے اور قیمت کی بولیوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس کی مقدار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ 2015ء کے مقابلہ 2016ء میں دالوں کی دیسی پیداوار کی صورتحال میں معمولی بہتری کے پیش نظر رواں سال دالوں کی قیمت میں اضافہ کے اندیشے پیدا ہوگئے ہیں۔ چنانچہ حکومت نے اندرون ملک دالوں کی دستیابی اور قیمتوں پر کنٹرول کیلئے ایم ایم ٹی سی کو مزید دالیں درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ٹنڈر دستاویزات کے مطابق ایم ایم ٹی سی نے مائنمار، ملادی، موذامبیق اور دیگر ممالک سے تازہ فصلوں کی 5000 تور دال کی درآمدات کیلئے عالمی سطح پر بولیاں لگائی گئی ہیں۔ تکنیکی و قیمت کی تفصیلات پر مبنی بولیاں 18 جنوری تک داخل کی جاسکتے ہیں اور یہ بولیاں 22 جنوری تک برقرار رہیں گی۔

TOPPOPULARRECENT