Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / ۔54 معدنی بلاکوں کی نیلامی ہوگی

۔54 معدنی بلاکوں کی نیلامی ہوگی

نئی دہلی، 20ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں مالی سال میں 54معدنیاتی بلاکوں کی نیلامی کی جائے گی جس سے ریاستوں کے خزانے میں تقریباً ایک لاکھ 50ہزار کروڑ روپے آنے کا امکان ہے ۔ کان کنی کے سکریٹری ارون کمار نے آج یہاں چھٹے انڈین منرل اور میٹل کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طورپر خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 31مارچ تک 73ہزار کروڑ روپے کے ریونیو کے 21بلاکوں کی نیلامی ہوچکی ہے ۔ رواں مالی سال میں 54 بلاکوں کی نیلامی کی جائے گی۔ ان کی لاگت دو لاکھ کروڑ روپے ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ میں سونے کے دو بلاکوں کی نیلامی ہوچکی ہے اور رواں مالی سال میں جھارکھنڈ اور آندھرا پردیش میں کچھ دیگر بلاکوں کی نیلامی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گہرے سمندر میں کان کنی کے لئے 2002ء کے متعلقہ قانون میں ترمیم کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستانی کمپنیاں اس نئے سیکٹر میں حصہ لینے آگے آئیں گی۔

 

کرناٹک سکریٹریٹ کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب، ریاستی گورنر مدعو
بنگلور 20ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک کے گورنر واجو بھائی والا کو ریاستی سکریٹریٹ کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب کے لئے 6اکتوبرکو ہونے والے ریاستی مقننہ کے مشترکہ سیشن سے خطاب کے لئے مدعو کیا گیا ہے ۔ دونوں ایوانوں کے پریسائیڈنگ آفیسرس کے بی کولیواڈ (اسمبلی ) بی ایچ شنکرامورتی (کونسل ) نے آج گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے دونوں ایوانوں کے ارکان سے خطاب کرنے کے لئے ان کو مدعو کیا۔ ذرائع نے نشاندہی کی ہے کہ ریاستی حکومت ڈائمنڈ جوبلی تقریب کے لئے صدر جمہوریہ رام ناتھ کوئند کو مدعو کرنے پر غور کررہی ہے ۔ اگر وہ دعوت نامے کو قبول کرتے ہیں تو صدر جمہوریہ بننے کے بعد ریاست میں ان کا پہلا دورہ ہوگا۔ اس سیشن کو دو دن تک چلانے کی تجویز ہے ۔

TOPPOPULARRECENT