Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ۔6 فروری کو آئی پی ایل کھلاڑیوں کا ہراج

۔6 فروری کو آئی پی ایل کھلاڑیوں کا ہراج

یوراج ، پیٹرسن بھاری قیمت مقرر کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل
نئی دہلی۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل کے گزشتہ ہراج میں انتہائی بھاری بولی پر خریدے جانے والے یوراج سنگھ اور دیگر 11 کھلاڑیوں نے 6 فروری کو بنگلور میں ہونے والے ہراج کیلئے بولی کیلئے سب سے زیادہ بنیادی قیمت مقرر کی ہے۔ ’’ای ایس پی این کرک اِنفو‘‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق یوراج کے علاوہ انگلینڈ کے سواش بکلر، کیوین پیٹرسن اور فی الحال بہترین فارم کے حامل آسٹریلیائی آل راؤنڈرمچل مارش بھی ان 12 کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے 714 کھلاڑیوں کی فہرست میں اپنے ہراج کی بولی کے لئے سب سے بھاری بنیادی قیمت مقرر کی ہے۔ ان 714 کی اس فہرست میں کل کھلاڑیوں کا قطعی انتخاب کیا جائے گا۔ 2 کروڑ روپئے کی بولی دینے والے دیگر کھلاڑیوں میں سین واٹسن، اشانت شرما، اشیش نہرا، دنیش کارتک، اسٹراؤٹ بن، سنجو سیمسن، دھاول کلکرنی، کین رچرڈسن اور آسٹریلیائی آل راؤنڈر 40 سالہ مائیک ہسی بھی شامل ہیں۔ عرفان پٹھان نے اپنی بولی محض ایک کروڑ روپئے مقرر کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT