Saturday , December 15 2018

۔600 ہائی کورٹ ججس میں سے صرف 73 خاتون ججس!

نئی دہلی۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مملکتی وزیر قانون پی پی چودھری نے آج لوک سبھا کو مطلع کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں 600 ہائی کورٹ ججس میں سے خواتین ججوں کی تعداد صرف 73 ہے جبکہ سپریم کورٹ میں صرف ایک خاتون جج فائز ہیں۔ تازہ ترین تفصیلات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ مارچ تک مجموعی طور پر 673 ججس ملک بھر کے ہائی کورٹ میں خدمات انجام دے رہے ہیں جس میں خاتون ججوں کی مجموعی تعداد 10:85 درج کی گئی ہے۔ عدالت عظمی میں جہاں پر 24 ججس برسر کار جن میں صرف ایک خاتون جج شامل ہے۔ 73 خاتون ججوں میں سے ممبئی میں 11، مدراس میں 11 جبکہ دیگر 10 دہلی ہائی کورٹ میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT