Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / ۔613 کنٹل شکر ضبط محکمہ سیول سپلائیز کی کارروائی

۔613 کنٹل شکر ضبط محکمہ سیول سپلائیز کی کارروائی

حیدرآباد /11 جنوری ( سیاست نیوز ) محکمہ سیول سپلائی کی انفورسمنٹ ونگ نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 613 کنٹل شکر کو ضبط کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ رویندر پرساد نامی شخص غیر قانونی طور پر شکر کو فروخت کر رہا تھا ۔ جوکہ شکر فروخت کرنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتا ۔ سیول سپلائی کے انفورسمنٹ ونگ نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی انجام دی اور پرانا پل تا مستعدپورہ کاروان کی جانب راستہ میں ایک گلی میں واقع کامارینو ٹریڈرس پر دھاوا کیا ۔ ڈسٹرکٹ سیول سپلائی آفیسر مسٹر ایم کے راتھوڑ کی نگرانی میں کارروائی انجام دی گئی ۔ جس میں ڈپٹی تحصیلداران سیول سپلائی انفورسمنٹ ونگ مسٹر سید شاہ فیصل حسینی مسٹر کلیان مسٹر اسلم خان اور مسٹر عرفان خان شامل تھے ۔ ڈپٹی تحصیلدار فیصل نے بتایا کہ ضبط شدہ شکر کو دوسرے قریبی ڈیلر کے سپرد کردیا گیا ہے اور اس ٹریڈر کے خلاف کارروائی کی گئی ۔

باولی میں گرنے سے کمسن کی موت
حیدرآباد /11 جنوری ( سیاست نیوز ) بارکس کے علاقہ میں ایک کمسن لڑکی مشتبہ طو رپر باولی میں گرکر فوت ہوگئی ۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق 13 سالہ لڑکی درگا جو طالبہ تھی صلالہ بارکس میں چھٹیاں مانے آئی تھی ۔ پولیس کے مطابق اس علاقہ کی ایک باؤلی میں کچرہ پھینکنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں وہ باؤلی میں مشتبہ طور پر گر گئی اور شدید زخمی حالت میں فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT