Tuesday , September 25 2018
Home / Top Stories / ۔64 بینکوں میں 11,300 کروڑ روپئے کا کوئی دعویدار نہیں

۔64 بینکوں میں 11,300 کروڑ روپئے کا کوئی دعویدار نہیں

بنگلورو ۔ /18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آر بی آئی ڈاٹا کے مطابق ملک بھر میں 64 بینکوں کے اندر زائد از 11,302 کروڑ روپئے تین کروڑ اکاؤنٹ ہولڈر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اس رقم کا کوئی دعویدار نہیں ہے ۔ سب سے زیادہ رقم 1262 کروڑ اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں رکھی ہوئی ہے ۔ جبکہ پنجاب نیشنل بینک میں 1250 کروڑ روپئے ہیں ۔ دیگر قومیائی بینکوں میں ملاجلاکر 7040 کروڑ روپئے رکھے ہوئے ہیں ۔ سابق آر بی آئی چیرپروفیسر چرن سنگھ نے کہا کہ زیادہ تر یہ ڈپازٹ کردہ رقم کے مالکین متوفی ہوسکتے ہیں ۔ جن اکاؤنٹ ہولڈرس کی یہ رقم ہے اب یہ لوگ بقید حیات نہیں ہوں گے ۔ یا پھر بینکوں میں کئی اکاؤنٹس رکھنے والے افراد کو اپنی رقم کا حساب کتاب نہیں ہوگا ۔ یا پھر یہ بے نامی اکاؤنٹس ہوں گے ۔ بینکینگ ریگولیشن ایکٹ 1949 ء کے دفعہ 26 کے تحت بینک ہولڈرس کو اگر وہ 10 سال تک اپنا کھاتا چالو نہیں رکھتا ہے تو اس کی تفصیلات ہر سال کے اختتام کے بعد 30 دن کے اندر آر بی آئی کو روانہ کرنا بینکوں کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔ لیکن دفعہ 26A کے تحت ڈپازیٹر یا رقم کے دعویدار 10 سال کی مدت گزرجانے کے بعد اپنی رقم کا دعویٰ پیش کرتے ہیں تو بینکنگ کمپنی یہ رقم دوبارہ ادا کرنے کی ذمہ دار ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT