Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ۔7جنوری کو حیدرآباد کا پاکستان سے مقابلہ

۔7جنوری کو حیدرآباد کا پاکستان سے مقابلہ

راجیو گاندھی چمپئن شپ میں 13ٹیموں کی شرکت ‘ وی ہنمنت راؤ کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔4جنوری ( سیاست نیوز) کرکٹ فیڈریشن آف حیدرآباد کی جانبسے 7تا 10جنوری حیدرآباد میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل انڈر 19 ڈے اینڈ نائیٹ لیگ کرکٹ چمپئن شپ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ پہلا میچ حیدرآباد اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا ‘ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سکریٹری آئی سی سی و صدرنشین کرکٹ فیڈریشن آف انڈیا مسٹر وی ہنمنت راؤ نے یہ بات کہی۔ اس موقع پر کانگریس قائدین مسٹر لکشمن یادو اور مسٹر سریکانت گوڑ بھی موجود تھے ۔ مسٹر ہنمنت راؤ نے کہا کہ 7جنوری کو صبح 9.30 بجے سابق مرکزی وزیر مسٹر طارق انور حیدرآباد بمقابلہ پاکستان میچ کا افتتاح کریں گے ۔ 10جنوری کو فائنل میچ میں ریاستی وزیر کرناٹک مسٹر روشن بیگ چمپئن شپ میں جملہ 13 ٹیمیںحصہ لے رہی ہیں ‘ جن 4 انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان ‘دبئی ‘ سری لنکا اور ملائیشیا شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ 9مقامی ٹیمیں ٹاملناڈو ‘ مہاراشٹرا ‘ہریانہ ‘ تلنگانہ ‘ پونا‘حیدرآباد ‘ پنجاب اور آندھراپردیش شامل ہیں ۔ 13ٹیموں کو تین پولس میں تقسیم کردیا گیا ہے ‘ ٹورنمنٹ کے مقابلے ایل بی اسٹیڈیم ‘ وجئے آنند گراؤنڈ عطا پور ‘ واٹر ورک گراؤنڈ عنبر پیٹ پر کھیلے جائیں گے ۔ دیہی علاقوں کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے یہ ٹورنمنٹ منعقد کیا جارہا ہے ۔ فائنل میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو ٹرافی کیساتھ 50ہزار روپئے انعام دیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ دوسرے ترغیبی انعامات بھی شامل رہیں گے ۔

یاسر شاہ کو ہر ممکن مدد دستیاب:پی سی بی
کراچی ۔4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی اور پاکستان سوپر لیگ کی گورننگ کونسل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کی ڈوپنگ معاملے میں ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ بورڈ کی پوری کوشش ہے کہ ایسا موقف پیش کریں جس سے یاسر شاہ پر کم سے کم پابندی لگے اور ان کی کرکٹ میں واپسی جلدی ممکن ہوسکے۔ میڈیا سے اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے جس طرح اسپاٹ فکسنگ پر سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کیلئے بھرپور مدد کی اسی طرح یاسر شاہ کو بھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کے پیشہ ورانہ کیریئر کو بچانے کیلئے تعاون کریں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے امید ظاہر کی کہ یاسر شاہ  ٹیم میں جلد واپسی کریں گے اور کرکٹ بورڈکی جانب سے کوشش کی جائے گی کہ انہیں ڈوپنگ معاملے پر کم از کم سزا ہو۔

TOPPOPULARRECENT