Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / ۔7 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل کرنے والے کو سزائے موت

۔7 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل کرنے والے کو سزائے موت

تہران۔ 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک 7سالہ لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل کے ملزم کو آج برسرعام سزائے موت دی گئی جہاں ہجوم نے نہ صرف اس نظارہ کو دیکھا بلکہ خوشی کا اظہار بھی کیا۔ 42 سالہ ملزم اسمعیل جعفر زادہ کی سزائے موت کا ویڈیو ریاستی ویب سائیٹ پر وائرل ہوگیا۔ جعفر زادہ کو پرساد باد نامی مستقر کے ایک چوک میں صبح کی اولین ساعتوں میں برسر عام پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ اس موقع پر پراسیکیوٹر ناصر اطابتی نے میڈیا سے کہا کہ پھانسی کی سزا برسرعام دینے کا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے تاکہ وہ خود بھی ایسے کسی جرم کا ارتکاب نہ کریں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT