۔7/11 ممبئی مقدمہ کے ملزم کی پیرول پر رہائی کی درخواست

ممبئی،24نومبر (سیاست ڈاٹ کام)7/11ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ معاملے میں خصوصی مکوکا عدالت سے عمر قید کی سزا پانے والے ایک مسلم قیدی کی پیرول پر رہائی کی درخواست مستردکئے جانے والے ڈویزنل کمشنر امراوتی کے فیصلہ کو رد کرتے ہو ئے ممبئی ہائی کورٹ نے کمشنر کو حکم دیا کہ 18 دسمبر سے قبل ملزم کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر نظر ثانی کرے اور اس پر سپریم کورٹ کے رہنمایانہ اصولوں کے تحت فیصلہ صادر کرے ۔ملزم کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے دفتر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس آر ایم ساونت اور جسٹس وی کے جادھو نے محمد ماجد محمد شفیع (کولکاتہ) کی جانب سے اس کی اہلیہ کے علاج و معالجہ کے لیئے چار ہفتوں کے لیئے پیرول پر رہا کیئے جانے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے 5 ستمبر2018 کو ڈویزنل کمشنر امراوتی کے اس فیصلہ کو رد کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT