Thursday , July 19 2018
Home / ہندوستان / ۔7.4 لاکھ اسالٹ رائفلوں کے حصول کو منظوری

۔7.4 لاکھ اسالٹ رائفلوں کے حصول کو منظوری

نئی دہلی ۔ 13 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) وزارت دفاع نے آج ایک تجویز کو منظوری دیدی جو تینوں خدمات کیلئے 12,280 کروڑ روپئے کی لاگت پر 7.40 لاکھ اسالٹ رائفلوں کی خریداری سے متعلق ہے ۔ یہ فیصلہ ڈیفنس ایکویزیشن کونسل کی میٹنگ میں کیا گیا جس کی صدارت وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے کی ۔ بعد ازاں بتایا گیا کہ وزارت 1,819 کروڑ روپئے قدر والی لائٹ مشین گنس بھی حاصل کرے گی ۔ دیگر فیصلوں میں 5,719 اسنائپر رائفل کی خریداری کو منظوری بھی شامل ہے ۔ یہ رائفلیں آرمی کے لئے ہوں گی جس کے لئے 982کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی ۔

TOPPOPULARRECENT