Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / ۔70 فیصد ملک پر بی جے پی کی حکمرانی : روی شنکر پرساد

۔70 فیصد ملک پر بی جے پی کی حکمرانی : روی شنکر پرساد

چینائی ۔ /16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے آج کہا کہ کسی بھی ریاست کے امور میں مرکز کوئی مداخلت نہیں کرتا اور دعویٰ کیا کہ 70 فیصد ملک پر بی جے پی کی حکمرانی ہے ۔ ٹاملناڈو کی سابق چیف منسٹر جیہ للیتا کی یادگار پر خراج عقیدت ادا کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ’’مرکز کسی بھی ریاست کے امور میں کوئی مداخلت نہیں کرتا ۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ اس بات کو سمجھیں گے کہ 70 فیصد ہندوستان پر بی جے پی کی حکمرانی ہے ۔ وزیر قانون نے مزید کہا کہ ’’ہمیں (بی جے پی کو) 13 چیف منسٹرس اور چار ڈپٹی چیف منسٹرس حاصل ہیں اور ہمیں جہاں کہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے ہمیں اس ریاست کے عوام کی تائید اور آشیرواد حاصل رہا ہے ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ ’’وزیراعظم نریندر مودی جی ہندوستان کو آگے بڑھارہے ہیں ۔ وہ چاہتے ہیں اور میں بھی چاہتا ہوں کہ ٹاملناڈو ترقی کرے اور آگے بڑھے ‘‘ ۔ جیہ للیتا کی یادگارپر خراج عقیدت اور کئے جانے پر روی شنکر پرساد نے کہا کہ ’’یہ میرے لئے غیرمعمولی طور پر باعث اطمینان ہے ‘‘ ۔ قبل ازیں روی شنکر پرساد نے یہاں منعقدہ ایک تقریب میں جیہ للیتا کے ساتھ اپنی بات چیت کی یاد دلائی ۔ انہوں نے کہا کہ ’’مجھے (جیہ للیتا) کے ساتھ سیاسی سطح پر کام کرنے اور ایک مقدمہ میں ان کی وکالت کرنے کا موقع ملا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT