Monday , May 21 2018
Home / ہندوستان / ۔714 ناموں کا انکشاف نہیں کیا جاسکتا:گوئل

۔714 ناموں کا انکشاف نہیں کیا جاسکتا:گوئل

احمد آباد، 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ریل اور کوئلہ کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے آج کہا کہ شفافیت مودی حکومت کی ‘منفرد شناخت’بن گئی ہے اور اس حکومت نے گزشتہ ساڑھے تین سال میں بلیک منی، کالابازاری اور بدعنوانی سے نمٹنے کے لئے جتنے سخت اقدامات کئے ہیں ملک کی تاریخ میں اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت بین الاقوامی پروٹوکول کی پابند ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سرمایہ کاری کرنے سے منسلک پیراڈائز پیپرس لیک سے جڑے 714 ہندوستانیوں کے نام کو اپنے طور سے عوام کے سامنے نہیں لا سکتی اگرچہ ان سب سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ گوئل نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ کانگریس حکومت چاروں طرف سے گھوٹالوں میں گھری رہی تھی اور یہ اب مودی سرکار کے سامنے سوال کھڑے کر رہی ہے ۔ کانگریس اپنی حکومت کے دوران دو ایسے فیصلے نہیں بتا سکتی جس کی وجہ سے بلیک منی اور بدعنوانی پر نکیل کسی جا سکی ہو یا ان پر روک لگانے کی کوشش کی گئی ہو۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی اور بلیک منی کی مؤثر روک تھام کے لئے ہماری حکومت نے اقدام کیا ہے ۔ مودی حکومت نے اس معاملے میں تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی کی تجویز پر مسلسل کام کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT