Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / ۔74% روسی عوام پوٹن کو ووٹ دیں گے: پول سروے

۔74% روسی عوام پوٹن کو ووٹ دیں گے: پول سروے

ماسکو۔/3مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) سرکاری طور پر چلائی جانے والی ایک پولنگ ایجنسی اپنی حالیہ تحقیق کے بعد اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ اگر موجودہ صدر ولادیمیر پوٹن2018 میں ایک بار پھر صدارتی انتخاب کے لئے امیدوار بن کر سامنے آئے تو 74فیصد روسی عوام انہیں ووٹ دیں گے۔ یاد رہے کہ 2012 میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران پیوٹن تیسری بار اس جلیل القدر عہدہ پر فائز ہوئے تھے۔ بہرحال جزیرہ نما کریمیا کا 2014میں روس سے الحاق کے بعد پوٹن کی مقبولیت میں زبردست اضافہ ہوا۔ یاد رہے کہ 2008 میں پوٹن انتخابی دوڑ کا حصہ نہیں تھے کیونکہ اس وقت میعاد محدود تھی تاہم 2018 میں چھ سالہ میعاد کیلئے ایک بار پھر انتخابی میدان میں اُترنے کی انہیں اجازت ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT