Saturday , December 16 2017
Home / عرب دنیا / ۔7,700 ہندوستانی ورکرس سعودی کیمپوں میں مقیم

۔7,700 ہندوستانی ورکرس سعودی کیمپوں میں مقیم

ریاض۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ سعودی عرب میں ہندوستانی ورکرس کی حالت زار کی خبریں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں گشت کررہی ہیں جس نے وزارت خارجہ ہند کو بھی دہلاکر رکھ دیا ہے جن میں 87% شکایتیں خلیجی ممالک سے درج کی گئی ہیں جبکہ اعداد و شمار کے مطابق 50% شکایتیں قطر اور سعودی عرب سے آئی ہیں۔ جملہ 9 ممالک میں موجود ہندوستانی کمیشنز میں جملہ 55,119 شکایتیں موصول ہوئی ہیں جن میں ناروا سلوک اور استحصال کی شکایتیں عام ہیں۔ قطر سے 13,624، سعودی عرب سے 11,195، کویت سے 11,103 اور ملائشیا سے 6,346 شکایتیں وصول ہوئی ہیں۔ 7,700 ہندوستانی ورکرس ایسے ہیں جو سعودی عرب کے 20 کیمپوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ایشیائی گھریلو ملازمین کے استحصال کی خبریں بھی اخبارات کی زینت بنتی رہی ہیں جس میں حالیہ خبر یہ تھی کہ ہندوستان کی ریاست تملناڈو کی ایک ملازمہ کے ہاتھ کاٹ دیئے گئے تھے۔ سعد گروپ کے 1,457 ورکرس کو دمام کے دو کیمپوں میں رکھا گیا ہے جبکہ شفا صنایا کے پانچ ورکرس بھی ایک ہی کیمپ میں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT