Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں /  ۔8 مارچ کو ’ آٹو بند ‘

 ۔8 مارچ کو ’ آٹو بند ‘

حیدرآباد 4 مارچ ( این ایس ایس ) تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 مارچ کو دونوں شہروں میں آٹو بند کا اعلان کیا ہے ۔ جے اے سی کا مطالبہ ہے کہ ٹولی چوکی ٹریفک انسپکٹر شیوا چندراکو معطل کیا جائے کیونکہ وہ جھوٹے مقدمات درج کر رہے ہیں۔ جے اے سی کا مطالبہ ہے کہ ٹریفک پولیس اور آر ٹی اے کے بڑھتے ہوئے ظلم کو بھی روکا جانا چاہئے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جے اے سی کے کنوینر محمد امان اللہ خان نے کہا کہ ٹریفک انسپکٹر آٹو ڈرائیورس پر ظلم کر رہے ہیںاور آر ٹی اے چالان ادا کرنے کے باوجود پولیس چالان الگ ادا کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹریفک پولیس اور آر ٹی اے کے مظالم بھی بڑھ رہے ہیں ۔ اس کے خلاف جے اے سی نے 8 مارچ کو آٹو بند کا فیصلہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT