Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / ۔8 نومبر کو ’’یوم سیاہ‘‘ منانے کانگریس کا فیصلہ

۔8 نومبر کو ’’یوم سیاہ‘‘ منانے کانگریس کا فیصلہ

نوٹ بندی سے ملک کی معیشت ابتر، بیروزگاری میں اضافہ
پوڈوچری۔ 28 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) حکمراں کانگریس پوڈو چری نے آج کہا کہ وہ 8 نومبر کو اپنے حلیف پارٹیوں کے ساتھ مل کر یوم سیاہ منائے گی، کیونکہ اس تاریخ کو ایک سال قبل نوٹ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔ نوٹ بندی کی پہلی برسی کے موقع پر عوام ’’یوم سیاہ‘‘ منائیں گے۔ پوڈوچری پی ڈبلیو ڈی وزیر اور پی سی سی صدر اے نما شیوم نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکز نے 1000 اور 500 روپئے کے نوٹوں پر پابندی عائد کرکے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا تھا۔ گزشتہ سال 8 نومبر کو نوٹ بندی کا فیصلہ معیشت کی تباہی کا موجب بن چکا ہے۔ بیروزگاری میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور ملک میں ترقیاتی کام ٹھپ ہیں۔ حکومت اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور کی حلیف پارٹی (ڈی ایم کے اور دیگر مل کر 31 اکتوبر کو اجلاس منعقد کریں گی جس میں مختلف سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے بعد بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کے فیصلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT