Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / ۔80فیصد نئے نوٹوں کی طباعت پر واپس حصول کی حد میں اضافہ ممکن

۔80فیصد نئے نوٹوں کی طباعت پر واپس حصول کی حد میں اضافہ ممکن

نئی دہلی ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نقد رقم واپس حاصل کرنے کی حد میں اضافہ پر غور کررہی ہے۔ علاوہ ازیں کوآپریٹیو بینکس سے اس کے آغاز پر ہی غور کیا جارہا ہے۔ ایک اعلیٰ عہدیدار نے آج کہا کہ 80 فیصد نئے نوٹوں کی طباعت مکمل ہوجانے پر ایسا کیا جاسکتا ہے۔ فی الحال ان ریاستوں میں بھی جہاں عنقریب انتخابات ہونے والے ہیں، جیسے پنجاب اور یوپی میںبینکوں کے سامنے عوام کی طویل قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔ مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ حکومت اور ریزرو بینک ڈیجیٹل سودوں کی لاگت میں کمی کیلئے منصوبہ بندی کررہے ہیں جس کا مقصد بغیر نقد رقم کی معیشت کا قیام ہے۔ وہ پارلیمنٹ کے ارکان کے ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل سودے بازی کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ جہاں تک ہوسکے بغیر نقد رقم کی معیشت قائم کرنا اس کا مقصد ہے۔ ڈیجیٹل سودے بازی کی لاگت میں کمی کی کوشش کی جارہی ہے۔ جیٹلی نے مزید کہا کہ حکومت سائبر سیکوریٹی کے سلسلہ میں محتاط ہے۔

TOPPOPULARRECENT