Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / ۔85 فیصد اے ٹی ایمس، جدید نظام سے ہم آہنگ

۔85 فیصد اے ٹی ایمس، جدید نظام سے ہم آہنگ

نئی دہلی۔9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کو آج مطلع کیا گیا کہ ملک کے تقریباً 85 فیصد اے ٹی ایمس کو 30 نومبر تک نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کے جدید نظام سے ہم آہنگ کیا جاچکا ہے اور حکومت نے بینکوں کو دیہی علاقوں میں مائیکرو اے ٹی ایمس کے قیام کا مشورہ دیا ہے تاکہ نوٹ بندی کے بعد نقدی کے حصول کی ضروریات سے نمٹا جاسکے۔ مملکتی وزیر فینانس سنتوش کمار نے لوک سبھا کو تحریری جواب دیا کہ 30 ستمبر 2016 ء تک ملکوں میں بینکوں کے 2,11,594 اے ٹی ایمس تھے اور اور دیگر 14,324 وہائٹ لیبل اے ٹی ایمس بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 30 نومبر تک 1,79,614 اے ٹی ایمس کو جدید نظام سے ہم آہنگ کردیا گیا ہے۔ 2 ڈسمبر تک دیہی علاقوں میں 1,14,036 اے ٹی ایمس نصب کئے گئے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ درج فہرست کمرشیل بینکس جن میں علاقائی دیہی بینکس شامل نہیں ہیں، آر بی آئی کی اجازت کے بغیر اپنے اے ٹی ایمس نصب کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں بعض غیر بینکنگ ادارہ جات کو بھی اپنے طور پر اے ٹی ایمس لگانے اور انہیں چلانے کی اجازت ہے۔ انہیں وہائٹ لیبل اے ٹی ایمس کہا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT