Wednesday , December 12 2018

۔86 ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کرنے پاکستان کا اعلان

احمد آباد ۔ /13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان /21 مارچ کو کراچی کی جیل میں قید 86 ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کردے گا ۔ گجرات کے ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ بین الاقوامی آبی سرحد کی مبینہ طور پر خلاف ورزی کی بنا انہیں گرفتار کیا گیا تھا اور تقریباً ایک سال سے وہ کراچی کی جیل میں قید ہیں ۔ پاکستان نے /7 مارچ کو 87 ماہی گیروں کو رہا کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT