Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / ۔9باغی ارکان اسمبلی کے معاملہ کی سماعت 24اگسٹ تک ملتوی

۔9باغی ارکان اسمبلی کے معاملہ کی سماعت 24اگسٹ تک ملتوی

نئی دہلی، 12جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اتراکھنڈ کے برخاست نو باغی ممبران اسمبلی کے معاملے میں سپریم کورٹ میں آج سماعت نہیں ہوسکی۔ جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس سی ناگپال کی بنچ نے معاملے کی سماعت 24 اگست تک کے لئے ملتوی کردی ۔اتراکھنڈ اسمبلی میں 18مارچ کو منظور مالیاتی بل اور کانگریس سے برخاست کئے گئے پارٹی کے نو باغی ممبران اسمبلی کے معاملے میں اور ریاست میں صدر راج نافذ لگائے جانے کے معاملے میں آج سماعت ہونی تھی لیکن کانگریس کے وکیل نے بنچ کو بتایا کہ ان باغی ممبران اسمبلی نے بی جے پی کی رکنیت حاصل کرلی ہے ۔ اس دلیل کو سننے کے بعد جسٹس مشرا نے باغی ممبران سے جواب داخل کرنے کو کہا۔مالیاتی بل پر وزیر اعلی ہریش راوت پہلے ہی حلف نامہ داخل کرچکے ہیں کہ بل 18مارچ کو پاس ہوچکا ہے جس پر مرکز اپنا جواب داخل کرے گا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے گذشتہ چھ مئی کو صدر راج کو غیر قانونی ٹھہرانے والی مسٹر راوت کی عرضی پر گذشتہ دس مئی کو فلور ٹسٹ طلب کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ فلور ٹسٹ کے نتیجے پر عدالت عظمی نے گیارہ مئی کو سماعت کرکے صدر راج ختم کرکے راوت حکومت کو بحال کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT