Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / ۔90 ویں سالگرہ پر فیڈل کاسٹرو کو پوٹین کی مبارکباد

۔90 ویں سالگرہ پر فیڈل کاسٹرو کو پوٹین کی مبارکباد

ماسکو 13 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے آج ’ عزیز دوست ‘ کیوبا کے انقلابی لیڈر فیڈل کاسٹرو کو ان کی 90 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ۔ پوٹین نے کریملن کی ویب سائیٹ پر پیش کردہ ٹیلیگرام میں تحریر کیا ہے کہ کاسٹرو نے ساری زندگی کیوبا کے عوام کی خدمت کیلئے وقف کردی تھی اور ان کا سارے روس میں زبردست احترام کیا جاتا ہے ۔ پوٹین نے کہا کہ روس ۔ کیوبا تعلقات اور دوستی کے فروغ کیلئے بھی کاسٹرو کی خدمات نا قابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کاسٹرو کی بہتر صحت ‘ عمر میں درازی اور خوشحالی کیلئے نیک تمنائیں ظاہر کیں۔

TOPPOPULARRECENT