Monday , August 20 2018
Home / سیاسیات / ۔905 آزاد امیدواروں میں صرف 5 کامیاب

۔905 آزاد امیدواروں میں صرف 5 کامیاب

نئی دہلی ۔ 19 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات اور ہماچل پردیش کے اسمبلی چناؤ میں 905 آزاد امیدواروں نے انتخابی قسمت آزمائی اور اُن میں سے صرف 5 کو کامیابی ملی ، الیکشن کمیشن کے ڈاٹا سے یہ انکشاف ہوا ہے ۔ 5 میں سے 3 آزاد امیدوار گجرات سے جیتے اور 2 پہاڑی ریاست میں کامیاب ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز معلنہ انتخابی نتائج کے مطابق گجرات میں 793 آزاد امیدوار انتخابی میدان میں رہے اور ہماچل پردیش میں یہ تعداد 112 رہی ۔ 793 آزاد امیدواروں کے منجملہ گجرات میں 3 کی کامیابی (0.37 فیصد ) اور ہماچل پردیش میں 112میں سے 2 کی کامیابی (1.78 فیصد ) درج ہوئی ہے ۔ تاہم محصلہ ووٹ کے معاملے میں آزاد امیدواروں کی پوزیشن بی جے پی اور کانگریس کے بعد تیسری ہے ۔ گجرات میں انھوں نے 4.9فیصد یا 12,90,213 ووٹ حاصل کئے ۔ ہماچل پردیش میں آزاد امیدواروں کو 6.3فیصد یا 2,36,096 ووٹ ملے ۔

TOPPOPULARRECENT