Sunday , September 23 2018
Home / عرب دنیا / ۔95 سالہ دوبئی کے شہری کی 30 سالہ لڑکی سے شادی

۔95 سالہ دوبئی کے شہری کی 30 سالہ لڑکی سے شادی

راس الخیمہ /9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کے 95 سالہ شہری سید علی الشحی نے 30 سالہ لڑکی سے شادی کرکے سوشیل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ۔ گزشتہ دو روز سے الشحی کی شادی دوبئی کے ہر ایک شہری کے زبان پر چڑھی ہوئی ہے ۔ انہوں نے یہ تیسری شادی کی ہے ۔ 95 سالہ دولھا شادی کی ویڈیو کلپ میں چاق و چوبند اور پوری طرح صحت مند نظر آرہا تھا ۔شادی کی تقریب میں ہر علاقہ سے مہمان پہونچے تھے ۔ شادی انتہائی روایتی انداز میں کی گئی ، ان کی 15 اولادیں ہیں ۔ بڑے بیٹے کی عمر 50 برس کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT