Friday , June 22 2018
Home / دنیا / ’امریکی معلومات کا سائبر سرقہ چین مشتبہ ‘

’امریکی معلومات کا سائبر سرقہ چین مشتبہ ‘

واشنگٹن ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انھیں شبہ ہے کہ 40 لاکھ سرکاری ملازمین کی معلومات سرقہ کیلئے سائبر حملے کے پیچھے چینی ہیکروں کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔جمعرات کو آفس آف پرسنل مینیجمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ اس حملے کی وجہ سے تقریباً 40 لاکھ موجودہ اور سابق ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق اس کی وجہ سے ہر وفاقی ادارہ م

واشنگٹن ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انھیں شبہ ہے کہ 40 لاکھ سرکاری ملازمین کی معلومات سرقہ کیلئے سائبر حملے کے پیچھے چینی ہیکروں کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔جمعرات کو آفس آف پرسنل مینیجمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ اس حملے کی وجہ سے تقریباً 40 لاکھ موجودہ اور سابق ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق اس کی وجہ سے ہر وفاقی ادارہ متاثر ہو سکتا ہے۔امریکی سینیٹ کی انٹلیجنس کمیٹی کے رکن سینیٹر سوزن کولنز نے کہا ہیکہ خیال یہی ہے کہ یہ سائبر حملہ چین سے کیا گیا۔تاہم واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے خبردار کیا ہے کہ امریکی حکام کو ’قیاس آرائی‘ سے گریز کرنا چاہئے۔سفارت خانے کے ترجمان زہو ہائیچوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسی الزام تراشی ’ذمہ دارانہ عمل‘ نہیں اور اس کے غیر تعمیری نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔آفس آف پرسنل مینجمنٹ (او پی ایم) کا ادارہ وفاقی حکومت کے لیے افرادی قوت کے محکمے کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ ادارہ وفاقی حکومت کے ملازمین کا تمام ریکارڈ محفوظ رکھنے اور سکیورٹی کلیئرنس جاری کرنے کا کام سرانجام دیتا ہے۔حکام کے مطابق او پی ایم کے ڈیٹا بیس میں ملازمین کی ذمہ داریاں، کارکردگی کے جائزے اور تربیت کے بارے میں معلومات محفوظ ہوتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT