Thursday , December 13 2018

’آپ اپنے کام سے کام رکھیں‘

یورپی یونین کو ترکی کے برہم صدر کا مشورہ

یورپی یونین کو ترکی کے برہم صدر کا مشورہ
استنبول ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے آج اپوزیشن ذرائع ابلاغ اداروں کو نشانہ بناتے ہوئے بڑے پیمانے پر کی گئی گرفتاریوں کی یونین کی جانب سے کی گئی مذہب پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بروسلس (یوروپی یونین ہیڈکوارٹرس) سے کہا ہیکہ وہ اپنے کام سے کام رکھے۔ صدر اردغان نے مغربی ترک شہر عظمت میں ٹیلی ویژن پر کے ذریعہ حساب کرتے ہوئے کہا کہ خود یہ سب ہماری قومی سلامتی کو خطرہ میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کی جانے والی کارروائی میں یوروپی یونین کوئی مداخلت نہ کرے۔ انہیں (یورپی یونین کو چاہئے کہ وہ اپنے کام سے کام رہے۔ واضح رہیکہ یوروپی یونین میں خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی اور توسیعی کمشنر جوہانس ہان نے گذشتہ روز ترکی میں ذرائع ابلاغ کے اداروں پر کئے گئے دھاوؤں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائی یوروپی اغدار کے مغائر ہے جو ذرائع ابلاغ کی آزادی سے ہم آہنگی نہیں رکھتی جبکہ ذرائع ابلاغ کی آزادی جمہوریت کا ایک بنیادی اصولوں ہے۔ صدر اردغان نے کہا کہ ’’مجھے حیرت ہیکہ وہ لوگ جنہوں نے ہمارے ملک کو 50 سال تک یورپی یونین کی دہلیز پر رکھا اور مجھے حیرت ہیکہ ایسے لوگ ان اقدامات کے بارے میں کیا جانتے ہوں گے؟‘‘۔ ترک صدر نے مزید کہا کہ ’’ایسے اقدامات کرتے وقت ہم اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کرتے کہ یورپی یونین کیا کہے گا یا یہ کہ آیا وہ ہمیں قبول کریں گے یا نہیں۔ ہم ان باتوں کی کوئی پرواہ نہیں کرتے… (آپ) برائے مہربانی اپنا دماغ اپنے پر مرکوز رکھیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT