’بہار کی تبدیلیوںمیں مودی کا کوئی رول نہیں‘

حیدرآباد۔15فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں جاری سیاسی بحران کے پس پردہ وزیراعظم نریندر مودی کے ملوث ہونے جے ڈی ( یو) لیڈر نتیش کمار کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سینئر بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ جے ڈی ( یو) کے داخلی جھگڑوں کے سبب یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ مرکزی وزیر پارلیمانی اُمور ایم وینکیا نائیڈو نے یہاں

حیدرآباد۔15فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں جاری سیاسی بحران کے پس پردہ وزیراعظم نریندر مودی کے ملوث ہونے جے ڈی ( یو) لیڈر نتیش کمار کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سینئر بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ جے ڈی ( یو) کے داخلی جھگڑوں کے سبب یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ مرکزی وزیر پارلیمانی اُمور ایم وینکیا نائیڈو نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ جنتادل ( یونائیٹیڈ) فقط نام سے متحد ہے لیکن حسب معمول وہ منقسم و منتشر ہے ۔ جنتادل پریوار میں پہلے سے ’’ جنگ ‘‘ جاری ہے ‘ وہ منقسم ہیں ‘متحد نہیں ہیں ۔ ( اس لڑائی میں) مرکزی حکومت کا کوئی رول نہیں ہے ‘‘ ۔ مسٹر وینکیا نائیڈو نے مزید کہا کہ’’ میں یہ پوری طرح واضح کردینا چاہتا ہوں کہ اس ( لڑائی) میں مودی جی کا کوئی نہیں ہے ۔ نتیش اپنی ( جنتادل یونائٹیڈ) کی ناکامیوں کیلئے مودی اور مرکز کو مورد الزام ٹہرا رہے ہیں ۔ مسٹر وینکیا نائیڈو نے استفسار کیا کہ ’’ کس نے آپ ( نتیش) کو چیف منسٹر کے عہدہ سے مستعفی ہونے کیلئے کہا تھا ۔ کس نے آپ ( نتیش) سے کہا تھا کہ جتن رام مانجھی کو بہار کا چیف منسٹر بنائیں اور اب آخر کیوں آپ ( نتیش) اُن ( مانجھی) سے مستعفی ہونے کیلئے اصرار کررہے ہیں ۔ یہ سب مودی جی اور مرکز کو مورد الزام ٹہرانا چاہتے ہیں ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT