Sunday , January 21 2018
Home / سیاسیات / ’سوٹ بوٹ کی سرکار ‘ کسانوں کی زمین ہڑپنے کی خواہاں ‘راہول کا ریمارک

’سوٹ بوٹ کی سرکار ‘ کسانوں کی زمین ہڑپنے کی خواہاں ‘راہول کا ریمارک

نئی دہلی 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام )راہول گاندھی نے یو پی اے حکومت کی جانب سے پیش کردہ حصول اراضیات قانون کا موجودہ حکومت کی جانب سے ’قتل‘‘ کرنے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کسانوں کی اراضی ہڑپنے’’سوٹ بوٹ کی سرکار‘‘ کی کوشش کی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سخت مزاحمت کرے گی۔ کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا میں اراضی بل پر مباحث کے دوران کہا کہ موجودہ حکومت اس بل کو منظور کرنے میں جلد بازی کررہی ہے ۔ ایسا آسانی سے ہونے نہیں دیا جائے گا۔ اگر ہم پارلیمنٹ میں اسے روک نہ سکے تو پارلیمنٹ کے باہر سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔ انہوں نے مجوزہ قانون کا دن دھاڑے ڈکیتی سے تقابل کیا اور کہا کہ ایک ماہر معاشیات نے انہیں بتایا کہ سوٹ بوٹ پہنے چور اب دن دہاڑے نشانہ بنا رہے ہیں ۔ راہول گاندھی کے متواتر حملوں پر سرکاری بنچس کی جانب سے احتجاج ہوتا رہا ۔ انہوں نے اراضی حصولیابی بل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس کے ذریعہ ان اراضیات کو حاصل کرنا چاہتی ہے جن کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور وہ اپنے صنعتکار دوستوں اور حاشیہ بردار سرمایہ داروں کے لئے ایسا کررہی ہے ۔ موجودہ حکومت اراضی حاشیہ بردار سرمایہ داروں اور اپنے صنعتکار دوستوں کو دینا چاہتی ہے کیونکہ یہ ’سوٹ بوٹ کی سرکار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT