Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ’سیاست‘ کی کاوشوں سے طلبہ کا مستقبل تابناک

’سیاست‘ کی کاوشوں سے طلبہ کا مستقبل تابناک

بچکنڈہ /25 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گورنمنٹ اردو میڈیم ہائی اسکول بچکنڈہ میں ہیڈ ماسٹر جی راجیشور ریڈی کی صدارت میں منعقدہ جلسہ میں عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ حیدرآباد کے زیر اہتمام ایس ایس سی اردو میڈیم کے طلبہ و طالبات کیلئے شائع کردہ سیاست کوئسچن بینک سکنڈ لینگویج تلگو زبان کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طو

بچکنڈہ /25 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گورنمنٹ اردو میڈیم ہائی اسکول بچکنڈہ میں ہیڈ ماسٹر جی راجیشور ریڈی کی صدارت میں منعقدہ جلسہ میں عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ حیدرآباد کے زیر اہتمام ایس ایس سی اردو میڈیم کے طلبہ و طالبات کیلئے شائع کردہ سیاست کوئسچن بینک سکنڈ لینگویج تلگو زبان کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر ایڈوکیٹ مسٹر لکشمن راؤ اسکول چیرمین ڈاکٹر ناصر خان ، مولانا عبدالرحیم ناظم مدرسہ فیض القرآن ، رپورٹر روزنامہ سیاست حافظ محمد محسن نے شرکت کی ۔ جناب عبدالوحید سینئیر اسکول اسسٹنٹ صدر ہذا نے مہمانوں کا استبال کیا ۔ مسٹر لکشمن راؤ وکیل نے طلبہ و طالبات سے مخاطب ہوکر ادارہ روزنامہ سیاست کی جانب سے گذشتہ 5 سال سے پسماندہ علاقوں میں سیاست کوئسچین بینک شائع کرواکر طلباء میں مفت تقسیم کی جارہی ہے جو بہت ہی کارآمد ثابت ہو رہی ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ جناب زاہد علی خان روزنامہ سیاست کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ ملت کے نوجوان اعلی تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنا مستقبل تابناک بنارہے ہیں ۔ اسکول چیرمین ڈاکٹر ناصر خان نے طلباء سے کہا کہ طلباء کا تعلق چاہے کسی میڈیم سے کیوں نہ ہو جدوجہد کے بغیر کوئی بھی طالب علم کامیابی حاصل نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ محنت و جستجو سے تعلیم حاصل کرکے اپنے اساتذہ ، اپنے والدین اور جو کتابوں کو شائع کرتے ہوئے یہاں تک پہونچا رہے ہیں ان کا نام روشن کریں ۔ مولانا عبدالرحیم ناظم مدرسہ فیض القرآن فتح اللہ پور نے اپنی تقریر میں کہا کہ کئی ایسے ذہین طلباء جو غربت کے سبب اعلی تعلیم حاصل کرنے سے قاصر تھے ۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی حوصلہ افزائی کے سبب اعلی سے اعلی تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنا مستقبل تابناک بنارہے ہیں ۔ اسکول ہیڈ ماسٹر جی راجیشور ریڈی طلباء کو سخت محنت و لگن سے تعلیم کو حاصل کرنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس سی کے امتحانات میں ریاستی سطح پر اردو میڈیم اسکولوں کے طلباء میں ٹاپرس آکر سب کا نام روفشن کرو ، اس موقع پر آئے ہوئے مہمانوں کے علاوہ عبدالوحید ، صدر معلنہ شفیق انساء اور دیگر معلمات موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT