Saturday , January 20 2018
Home / سیاسیات / ’عاپ ‘کے سابق رکن اسمبلی کو دھمکیاں

’عاپ ‘کے سابق رکن اسمبلی کو دھمکیاں

نئی دہلی۔/12مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کے سابق ایم ایل اے مسٹر راجیش گارگ نے آج یہ ادعا کیا کہ ٹیلی فون پر انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں جبکہ ایک دن قبل انہوں نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ چیف منسٹر دہلی ارویند کجریوال نے پیشرو حکومت کی برقراری کیلئے کانگریس کے 6ارکان کو خریدنے کی کوشش کی تھی۔ مسٹر گارگ نے بتایا کہ ٹیلی فون کرنے و

نئی دہلی۔/12مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کے سابق ایم ایل اے مسٹر راجیش گارگ نے آج یہ ادعا کیا کہ ٹیلی فون پر انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں جبکہ ایک دن قبل انہوں نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ چیف منسٹر دہلی ارویند کجریوال نے پیشرو حکومت کی برقراری کیلئے کانگریس کے 6ارکان کو خریدنے کی کوشش کی تھی۔ مسٹر گارگ نے بتایا کہ ٹیلی فون کرنے والے نے اپنے آپ کو عام آدمی پارٹی کے حامی قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس معاملہ کو مزید آگے نہ بڑھایا جائے جبکہ دھمکی دینے والے نے اس طرح کہا کہ’’ میں عام آدمی پارٹی کا حامی ہوں، تم خود ہوشیار ہو ، میں کیا کہنا چاہتا ہوں سمجھے گئے ہوں گے۔ میں کچھ نہیں کروں گا۔ آنے والا وقت ہی یہ کام کرے گااور اس معاملہ کو اب ختم کردو۔ اب تمہارے ٹیلی فون پر میرا نمبر آگیا ہے خبردار ہوشیار۔‘‘ مسٹر راجیش گارگ نے بتایا کہ جس نمبر سے فون کیا گیا ہے وہ بین الاقوامی نمبر ہے اور میں نے اس بات چیت کو ریکارڈ کرکے پولیس کو روانہ کردی ہے۔ حلقہ اسمبلی روہنی کے ساتھ ایم ایل اے جن کے پارٹی کے ساتھ تعلقات میں تلخیاں پیدا ہوگئی ہیں ارویند کجریوال اور ان کے درمیان ہوئی گفتگو کو ریکارڈ کیا ہے۔ جس میں چیف منسٹر نے ان سے ( گارگ ) کہہ رہے ہیں کہ کانگریس کے 6ارکان اسمبلی کو خرید لو اور ایک علحدہ پارٹی تشکیل دیتے ہوئے عاپ کی تائید کرو۔ تاہم گارگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پارٹی نے کہا کہ مفاد پرست کی عناصر کی ایماء پر یہ گفتگو ریکارڈ کی گئی جنہیں انتخابات میں پارٹی ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT