Saturday , June 23 2018
Home / عرب دنیا / ’لال مسجد مافیا‘ عبدالعزیز سیکوریٹی کیلئے خطرہ : انٹلیجنس ایجنسی

’لال مسجد مافیا‘ عبدالعزیز سیکوریٹی کیلئے خطرہ : انٹلیجنس ایجنسی

کراچی ۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی سیکوریٹی ایجنسیوں نے ایک رپورٹ کے مطابق حکومت کو لال مسجد کے امام مولانا عبدالعزیز کے ایک بار پھر سر ابھارنے کے بارے میں انتباہ دیا ہے جن کے عسکریت پسند گروپس سے روابط ہیں اور جو اپنے حکومت مخالف بیانات کیلئے جانے جاتے ہیں، اسلام آباد شہر میں لاء اینڈ آرڈر کے لئے ایک خطرہ بن چکے ہیں۔ ’’مولانا عبدالعزیز کی سرگرمیاں‘‘ کے عنوان سے ایک رپورٹ ملک کی کلیدی انٹلیجنس ایجنسی کے ذریعہ وزارت داخلہ کو روانہ کی گئی ہے جس میں مولانا کو ’’لال مسجد مافیا‘‘ قرار دیتے ہوئے ان کے عسکریت پسند گروپس سے روابط کو نہ صرف اسلام آباد بلکہ پورے ملک کیلئے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ ادعا بھی کیا گیا ہیکہ مولانا عبدالعزیز اپنے عسکریت پسند گروپ غازی فورس کو ایک بار پھر منظم کررہے ہیں جسے لال مسجد آپریشن کے بعد ان کے پیروکاروں نے سرگرم رکھا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہیکہ مولانا کے عسکریت پسند گروپس سے روابطہ کا جیتا جاگتا ثبوت یہ ہیکہ طالبان کی جانب سے حکومت سے بات چیت کیلئے جس کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی ہے، مولانا کو اس کمیٹی کی نمائندگی سونپی گئی ہے۔ مزید برآں رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہیکہ راولپنڈی میں مدرسوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان مدرسوں کے عسکریت پسند گروپس سے روابط ہوسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT