’مضامین اطیب‘ کی رسم اجراء تقریب و نعتیہ مشاعرہ

حیدرآباد ۔ 14 مارچ (پریس نوٹ) یغما اکیڈیمی حیدرآباد کے زیراہتمام جناب اطیب اعجاز کی نثری کتاب ’’مضامین اطیب‘‘ کی رسم اجراء بدست جمال اللہ قادری صدر اردو اکیڈیمی جدہ 16 مارچ کو 5.30 بجے شام اردو مسکن، خلوت میں عمل میں آئے گی۔ ادبی اجلاس کی صدارت پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری ؍ ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی تلنگانہ اسٹیٹ کریں گے۔ مہمانان خصوصی پروفیسر مجید بیدار، خلیق الرحمن، جلال عارف، صاحبزادہ مجتبیٰ فہیم، انجنی کمار گوئل، مرزا ذوالقدر بیگ ہوں گے۔ نعتیہ مشاعرہ کی نگرانی سید شاہ عبدالمہیمن پاشاہ المعروف سجاد پاشاہ، سجادہ نشین بارگاہ پتھر والے صاحب مستعد پورہ کریں گے۔ مہمانان خصوصی قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری صدر کل ہند جمعیتہ المشائخ، پروفیسر عقیل ہاشمی، ڈاکٹر فاروق شکیل، ظہیر کانپوری اور تاج مضطر ہوں گے۔ افتتاحی کلمات جناب جلال عارف ادا کریں گے۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر جاوید کمال انجام دیں گے۔ تہنیتی کلام جناب سید یوسف روش پیش کریں گے۔ نعت شریف خان اطہر پیش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT