Thursday , September 20 2018
Home / سیاسیات / ’مودی ۔ مانجھی بات چیت پر راز کے پردے کیوں‘

’مودی ۔ مانجھی بات چیت پر راز کے پردے کیوں‘

پٹنہ ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جے ڈی (یو) نے وزیراعظم نریندر مودی اور بہار کے چیف منسٹر جتن رام مانجھی کے درمیان گذشتہ ہفتہ ہوئی ملاقات کی تفصیلات کی عدم دستیابی پر سوال اٹھاتے ہیں۔ جے ڈی (یو) کے ایک اہم لیڈر وجئے کمار چودھری نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران سوال کیا کہ ’’نئی دہلی میں 7 فبروری کو نیتی آیوگ میں جتن رام مانجھی کی شرک

پٹنہ ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جے ڈی (یو) نے وزیراعظم نریندر مودی اور بہار کے چیف منسٹر جتن رام مانجھی کے درمیان گذشتہ ہفتہ ہوئی ملاقات کی تفصیلات کی عدم دستیابی پر سوال اٹھاتے ہیں۔ جے ڈی (یو) کے ایک اہم لیڈر وجئے کمار چودھری نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران سوال کیا کہ ’’نئی دہلی میں 7 فبروری کو نیتی آیوگ میں جتن رام مانجھی کی شرکت کے بعد وزیراعظم نریندر مودی سے ہوئی ان کی ملاقات اور بات چیت کے باتے میں تصویر اور خبر کیوں جاری نہیں کی گئی‘‘۔ انہوں نے اس ملاقات اور بات چیت کو راز میں رکھے جانے پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ عام روایت ہے کہ وزیراعظم سے کسی اہم شخصیت کی ملاقات کے بعد ان کی تصاویر اور خبریں جاری کی جاتی ہیں لیکن کیا وجہ تھی کہ مودی سے مانجھی کی اس ملاقات کو اس روایت سے مستثنیٰ رکھا گیا۔ چودھری نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی پردہ کے پیچھے سے مانجھی حکومت کی تائید کررہی ہے۔ زعفرانی پارٹی کے قائدین گذشتہ کئی دن سے ریاستی چیف منسٹر اور ان کی حکومت کے خلاف کچھ نہیں کہہ رہے ہیں جیسے ان (بی جے پی قائدین) کی قوت گویائی مفلوج ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT