Tuesday , December 11 2018

’ونڈرسے‘کے آگے پاکستان کی بولتی بند

کولمبو۔11جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ شعبہ پھر ایک مرتبہ ناکام ہوگیا ہے ۔ جیسا کہ دورہ سری لنکا کے آغاز کے موقع پر یہاں شروع ہوئے تین روزہ ٹور مقابلے کے پہلے دن ہی پاکستانی ٹیم 247رنز پر ڈھیر ہوگئی جب کہ دن کے اختتام پر سری لنکا پریسیڈنٹ الیون ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 44رنز اسکور کرلئے ہے ۔ نمبر تین پر بیٹنگ کرتے ہوئے

کولمبو۔11جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ شعبہ پھر ایک مرتبہ ناکام ہوگیا ہے ۔ جیسا کہ دورہ سری لنکا کے آغاز کے موقع پر یہاں شروع ہوئے تین روزہ ٹور مقابلے کے پہلے دن ہی پاکستانی ٹیم 247رنز پر ڈھیر ہوگئی جب کہ دن کے اختتام پر سری لنکا پریسیڈنٹ الیون ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 44رنز اسکور کرلئے ہے ۔ نمبر تین پر بیٹنگ کرتے ہوئے اُپل تھرنگا نے 37گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے ناقابل تسخیر 29رنز کی اننگز کھیلی ہے۔پاکستانی بیٹنگ شعبہ کو تہس نہس کرنے میں لیگ اسپنر جیفری ونڈرسے نے اہم رول ادا کیا جیسا کہ انہوں نے 19.3اوورس میں 73رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ ونڈرسے کے شکار بننے والے بیٹسمینوں میں اوپنر احمد شہزاد ‘ کپتان مصباح الحق اور اسد شفیق کی اہم وکٹیں بھی شامل ہیں ۔ پاکستانی ٹیم کا اسکور مزید ابتر ہوتا گرچہ احمد شہزاد اور یونس خان نصف سنچریاں اسکور نہ کرتے ۔ شہزاد نے 144گیندوں میں 10چوکوں اور ایک چھکے پر مشتمل اپنی اننگز میں 82رنز اسکور کئے ۔دریںاثناء یونس خان نے 78گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں پر مشتمل اننگز میں 64رنز اسکور کئے ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 113رنز کی پارٹنرشپ بنی ۔

TOPPOPULARRECENT