’گاندھی ‘ کے ہدایتکار ایٹن برا کا انتقال

لندن ، 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی ہدایتکار و اداکار رچرڈ ایٹنبرگ طویل علالت کے بعد 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ایٹنبرگ جو چھ دہائی کے عرصے پر محیط اپنے کیریئر میں برائٹن راک، دی گریٹس اسکیپ اور جراسک پارک جیسی فلموں میں پیش ہوئے، اتوار کو دوپہر کے وقت انتقال کر گئے۔ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ برائٹن راک میں ان کی اداکاری شاندار رہی، فلم ’گاندھی‘ کی ہدایت کاری حیران کن تھی، رچرڈ ایٹنبرگ کا شمار سینما کی عظیم شخصیتوں میں ہوتا ہے۔ ایٹنبرگ، جس نے بہترین فلم اور بہترین ڈائریکٹر سمیت 1982ء کی فلم گاندھی پر آٹھ آسکر ایوارڈ حاصل کئے، 1923ء میں کینبری میں پیدا ہوئے تھے۔ جنگلی حیات کے ممتاز پیش کار ڈیوڈ کے بھائی ایٹنبرگ کے تین بچے اور اہلیہ شیلا ہے جس سے انھوں نے 21 سال کی عمر میں شادی کی تھی۔ اپنے گھر کی سیڑھیوں سے گرنے کے بعد انتہائی کمزور ہو جانے کے بعد اینٹبرگ اپنی زندگی کے اختتام کے قریب اہلیہ کے ساتھ ایک کیئر ہوم میں منتقل ہوگئے تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT