Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / ’گھر واپسی‘ فطری عمل ، آر ایس ایس لیڈر کا دعویٰ

’گھر واپسی‘ فطری عمل ، آر ایس ایس لیڈر کا دعویٰ

احمدآباد۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) متنازعہ ’گھر واپسی‘ پروگرام کی مدافعت کرتے ہوئے سینئر آر ایس ایس لیڈر منموہن ویدیہ نے آج کہا کہ ’تبدیلی مذہب‘ غلط اصطلاح ہے جو ’گھر واپسی‘ کیلئے استعمال کی جارہی ہے۔ آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ راشٹریہ پرچار پرمکھ ویدیہ نے کہا کہ تبدیلی مذہب گھر واپسی کیلئے کوئی مناسب لفظ نہیں ہے۔ یہ تبدیلی مذہب

احمدآباد۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) متنازعہ ’گھر واپسی‘ پروگرام کی مدافعت کرتے ہوئے سینئر آر ایس ایس لیڈر منموہن ویدیہ نے آج کہا کہ ’تبدیلی مذہب‘ غلط اصطلاح ہے جو ’گھر واپسی‘ کیلئے استعمال کی جارہی ہے۔ آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ راشٹریہ پرچار پرمکھ ویدیہ نے کہا کہ تبدیلی مذہب گھر واپسی کیلئے کوئی مناسب لفظ نہیں ہے۔ یہ تبدیلی مذہب نہیں ہے ، یہ ان لوگوں کی گھر واپسی ہے جو اپنی جڑوں سے دوبارہ جڑ جانے کی فطری اُمنگ رکھتے ہیں۔ انہوں نے آر ایس ایس ورکرس کے اجتماع کے دوسرے روز میڈیا والوں کو بتایا کہ ’’کئی مسلمان اور عیسائی ہمارے شاکھاؤں کو آتے ہیں ، ہم کبھی انہیں ہندومت اختیار کرنے کیلئے دباؤ نہیں ڈالتے۔ ہمارا نقطہ نظر یا نظریہ یکساں ہے۔ہمارے آباء و اجداد بھی ایک تھے لہٰذا ہمارا ماننا ہے کہ سب لوگ ہندو ہیں۔ گھر واپسی دراصل فطری تبدیلی ہے جو طویل عرصہ سے جاری ہے‘‘۔ اترپردیش میں گھر واپسی پروگرام کی نگرانی کرنے والے آر ایس ایس لیڈر راجیشور سنگھ کے تعلق سے پوچھنے پر ویدیہ نے کہا کہ وہ خرابی ٔ صحت کی وجہ سے رخصت پر چلے گئے تھے اور انہیں چار تا چھ ماہ بعد نئی ذمہ داری دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT