’’ازدواجی تنازعات ۔ وجوہات و اسباب‘‘ پر آج خواتین کیلئے خصوصی سمینار

کشش فنکشن ہال مشیرآباد میں مقرر، سرکردہ خواتین خطاب کریں گے

کشش فنکشن ہال مشیرآباد میں مقرر، سرکردہ خواتین خطاب کریں گے
حیدرآباد ۔ یکم مارچ ۔ (پریس نوٹ) تحریک اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (برائے خواتین کے زیراہتمام خواتین و طالبات اور مسلم معاشرہ میں شریعت اسلامی کی تعلیمات کو پروان چڑھانے، اصلاح معاشرہ کی سرگرمیوں کو تیز تر کرنے اور زوجین کے حقوق و ذمہ داریوں کا شعور بلند کرنے و نیز ازدواجی و عائلی تنازعات کو حل کرنے اور ایک خوشحال مستحکم خاندان کی تعمیر و تشکیل کیلئے ایک خصوصی سمینار بعنوان ’’ازدواجی تنازعات ۔ وجوہات و اسباب‘‘ 2 مارچ بروز پیر 11 بجے دن، کشش فنکشن ہال مشیرآباد پر منعقد ہوگا۔ سمینار کی صدارت پروفیسر جمیل النساء صدر متحرک تحفظ شریعت کمیٹی و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کریں گی۔ سمینار کے اہم عنوانات میں ’’قرآن کی روشنی میں رشتہ ازدواج‘‘ ، ’’رشتہ ازدواج کی شرعی و قانونی حیثیت‘‘، ’’حقوق الزوجین‘‘ ، ’’تنازعات کی وجوہات‘‘ ، ’’ازدواجی تنازعات کے سماج پر اثرات‘‘ اور ’’اصلاح معاشرہ کی ضرورت‘‘ شامل ہیں۔ اس سمینار کو ڈاکٹر اسماء زہرہ رکن عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، پروفیسر جمیل النساء رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، پروفیسر رفیق النساء رکن عاملہ متحدہ شریعت کمیٹی، محترمہ رقیہ فرزانہ رکن عاملہ متحدہ تحفظ شریعت کمیٹی، ڈاکٹر ذکیہ سلطانہ رکن متحدہ تحفظ شریعت کمیٹی، محترمہ اسماء رحیم ایڈوکیٹ، پروفیسر طیبہ سلطانہ رکن متحدہ تحفظ شریعت کمیٹی، محترمہ شمیم فاطمہ رکن عاملہ متحدہ تحفظ شریعت کمیٹی اور دیگر اسلامی اسکالرس مخاطب کریں گے۔ کنوینر سمینار محترمہ روحی خاں نے خواتین و طالبات سے گذارش کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرماکر اس سمینار سے مستفید ہوں۔

TOPPOPULARRECENT