Wednesday , January 17 2018
Home / دنیا / ’’اسامہ بن لادن القاعدہ کا نام بدلنا چاہتے تھے‘‘

’’اسامہ بن لادن القاعدہ کا نام بدلنا چاہتے تھے‘‘

واشنگٹن ۔ 21 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام)امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم ’القاعدہ ‘ کے بانی سربراہ مقتول اسامہ بن لادن تنظیم کا نام تبدیل کرنا چاہتے تھے۔ موت سے چندروز قبل وہ اپنی تنظیم (القاعدہ) کے حوالے سے سخت مایوس تھے اور وہ اسے اسلام کی نمائندہ تنظیم بنانے کے خواہاں تھے۔وائٹ ہائوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے ایک انٹرویو میں کہا ک

واشنگٹن ۔ 21 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام)امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم ’القاعدہ ‘ کے بانی سربراہ مقتول اسامہ بن لادن تنظیم کا نام تبدیل کرنا چاہتے تھے۔ موت سے چندروز قبل وہ اپنی تنظیم (القاعدہ) کے حوالے سے سخت مایوس تھے اور وہ اسے اسلام کی نمائندہ تنظیم بنانے کے خواہاں تھے۔وائٹ ہائوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں واقع اسامہ بن لادن کے قتل سے قبل مبینہ آخری ٹھکانے (کمپائونڈ) سے انہیں ایسی مصدقہ دستاویزات ملی ہیں جن سے پتہ چلا کہ اسامہ تنظیم کے نام ’القاعدہ‘ سے مایوس تھے۔ اسامہ اپنی تنظیم کے بارے میں پوری دنیا میں پائے جانے والے منفی تاثر اور مذہبی لیبل کو اتارنے کے خواہاں تھے۔

TOPPOPULARRECENT