’’اقلیتوں کی تعلیمی ترقی – پالیسی، اقدامات اور اثرات‘‘

اردو یونیورسٹی، شعبۂ سیاسیات و نظم و نسق عامہ کا دو روزہ قومی سمینار کا آج آغاز

اردو یونیورسٹی، شعبۂ سیاسیات و نظم و نسق عامہ کا دو روزہ قومی سمینار کا آج آغاز
حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : مولانا آزادنیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات و نظم و نسق عامہ بہ تعاون وزارت برائے اقلیتی امور، حکومت ہند کی جانب سے 10 اور 11؍ فروری 2015ء کو تیسرا دو روزہ قومی سمینار بعنوان ’’اقلیتوں کی تعلیمی ترقی : پالیسی، اقدامات اور اثرات‘‘ مقرر ہے۔ اس کا افتتاحی اجلاس 10؍ فروری کو 10 بجے دن مرکزی لائبریری آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ ڈاکٹر کنیز زہرہ صدر شعبہ و کو آرڈینیٹر قومی سمینار کے بموجب پروفیسر امیتابھ کندو، ڈائرکٹر، سنٹر فار اسٹڈی آف ریجنل ڈیولپمنٹ و صدر نشین مابعد سچر جائزہ کمیٹی مہمانِ خصوصی ہوں گے اور کلیدی خطبہ دیں گے۔ ڈاکٹر فضل غفور، صدر، مسلم ایجوکیشن سوسائٹی، کالی کٹ، کیرالا اور پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، رجسٹرار اعزازی ہوں گے۔ ڈاکٹر خواجہ محمد شاہد، پرو وائس چانسلر، مانو صدارت کریں گے۔ ڈاکٹر سید نجی اللہ، اسسٹنٹ پروفیسر و آرگنائزنگ سکریٹری نے مدعوئین سے شرکت کی خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT