Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / ’’انتظار کیجئے اور دیکھئے ‘‘دھونی کا قیادت کے متعلق جواب

’’انتظار کیجئے اور دیکھئے ‘‘دھونی کا قیادت کے متعلق جواب

لندن ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں 1-3 کی شکست کے بعد بیرون ملک ایک اور سیریز میں شکست پر قیادت سے سبکدوشی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ’’انتظار کیجئے اور دیکھئے‘‘۔ سیریزمیں شرمناک شکست کے بعد قیادت سے سبکدوشی کے استفسار پر دھونی نے کہا کہ انتظار کیجئے اور دیکھئے کہ کیا میں اس شکست کو برداشت کرنے کا متحمل ہوں یا نہیں۔ ہندوستان کے لئے ٹسٹ کرکٹ میں بحیثیت کپتان اپنی بہتر خدمات کے متعلق دھونی نے کہا کہ شاید وہ ہندوستان کیلئے ٹسٹ کرکٹ میں بہتر کرچکے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بیٹسمینوں کی ناکامی پر اظہارخیال کرتے ہوئے دھونی نے کہا کہ بیٹنگ شعبہ کی ناکامی کے باعث مقابلے اندرون 3 دن ختم ہوگئے۔ دھونی کے بموجب اوپنر مرلی وجئے نے پہلے ٹسٹ سے ہی بہتر مظاہرہ کیا لیکن اوپنرس کی جوڑی ٹیم کو بہتر شروعات فراہم کرنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے میڈل آرڈر بیٹسمین چیٹیشور پجارا کو مقابلہ کے تیسرے یا چوتھے اوور میں ہی بیٹنگ کیلئے وکٹ پر پہنچنا پڑا ہے۔ علاوہ ازیں نمبر 4 پر ویراٹ کوہلی بھی اپنے کیریئر کے ناقص دور سے گذرے ہیں۔ دھونی نے آخری تین ٹسٹ مقابلوں میں ہندوستانی ٹیم کی جانب سے مزاحمتی کھیل پیش نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہی وجہ رہی کہ ٹیم کو سیریز میں شرمناک شکست برداشت کرنی پڑی ہے۔

TOPPOPULARRECENT