Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / ’’اکبر دی گریٹ ‘‘ مہارانا پرتاپ دی گریٹ کیوںنہیں؟

’’اکبر دی گریٹ ‘‘ مہارانا پرتاپ دی گریٹ کیوںنہیں؟

پرتاپ گڑھ ۔ /17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے تاریخ ساز شخصیتوں جیسے مہارانا پرتاپ پر مضمون کو اسکولی نصاب میں شامل کرنے حکومت راجستھان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ وزیر فروغ انسانی وسائل سے خواہش کریں گے کہ اس طرح کے مضامین سی بی ایس ای نصاب میں شامل کئے جائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 16 ویں صدی کے راج

پرتاپ گڑھ ۔ /17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے تاریخ ساز شخصیتوں جیسے مہارانا پرتاپ پر مضمون کو اسکولی نصاب میں شامل کرنے حکومت راجستھان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ وزیر فروغ انسانی وسائل سے خواہش کریں گے کہ اس طرح کے مضامین سی بی ایس ای نصاب میں شامل کئے جائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 16 ویں صدی کے راجپوت حکمران مہارانا پرتاپ کی 475 ویں پیدائشی تقاریب بڑے پیمانے پر منانے کا مرکز نے فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تدریسی نصاب میں ہندوستان کی تاریخ میں مہارانا پرتاپ کے رول اور اہمیت کو پوری طرح تسلیم نہیں کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب اکبر کو ’’اکبر دی گریٹ‘‘ کہا جاسکتا ہے تو مہارانا پرتاپ کو ’’مہارانا پرتاپ دی گریٹ‘‘ کے طور پر کیوں تسلیم نہیں کیا جاسکتا ۔

TOPPOPULARRECENT