Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / ’’ایم جے اکبر اور وکرم سیٹھ نے حوصلہ افزائی کی‘‘: دمن سنگھ

’’ایم جے اکبر اور وکرم سیٹھ نے حوصلہ افزائی کی‘‘: دمن سنگھ

نئی دہلی ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی دختر دمن سنگھ نے بتایا کہ ان کے والد کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار دیا گیا تھا کہ وہ اپنی سوانح حیات تحریر کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ دمن سنگھ نے ’’اسٹرکٹلی پرسنل : منموہن اینڈ گرشرن‘‘ نامی اپنی کتاب کی اشاعت کیلئے ترتیب دی گئی ایک تقریب میں انہوں نے کہا کہ ملک کے تین اہم ناول نگاروں وکرم سیٹھ ،سیلویا نصر اور ایم جے اکبر نے ان کی (دمن) حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنے والدین کی سوانح حیات تحریر کرنی چاہئے کیونکہ جتنی تفصیل اور دیانتداری سے وہ (دمن) تحریر کریں گی کوئی اور مصنف اس کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتا۔

TOPPOPULARRECENT