’’تحفظ اوقاف‘‘ کیلئے دکن وقف پروٹیکشن کا جلسہ عام

محبوب حسین جگر ہال سیاست میں مقرر، جناب زاہدعلی خاں صدارت کریں گے

محبوب حسین جگر ہال سیاست میں مقرر، جناب زاہدعلی خاں صدارت کریں گے

حیدرآباد 19 مارچ (راست) دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی کے زیراہتمام جلسہ عام بعنوان ’’تحفظ اوقاف‘‘ کیلئے کل ہند سطح پر متحدہ لائحہ عمل 21 مارچ بروز ہفتہ بعد نماز مغرب بمقام محبوب حسین جگر ہال زیرصدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست منعقد کیا جارہا ہے۔ مہمانان خصوصی جناب سید عزیز پاشاہ سابق ایم پی، جناب حامد محمد خان صدر ایم پی جے، جناب محمد حارث جرنلسٹ (نئی دہلی) ، جناب محمد مستقیم نیشنل کنوینر انڈین مسلم رائٹس کے علاوہ جناب محمد عبدالباسط سابق چیرمین اسٹانڈنگ کمیٹی بلدیہ حیدرآباد، جناب سید کریم الدین شکیل ایڈوکیٹ، جناب ثناء اللہ خان جنرل سکریٹری ٹی پی ایف، محترمہ خالدہ پروین نیشنل کنوینر ویلفیر پارٹی آف انڈیا شعبہ خواتین کے علاوہ دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ کنوینر جلسہ عثمان بن محمد الہاجری صدر دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی نے تحفظ اوقاف کیلئے فکرمند حضرات سے کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT