Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ’’تمام قائدین تلگو دیشم یونیورسٹی کے فارغ‘‘

’’تمام قائدین تلگو دیشم یونیورسٹی کے فارغ‘‘

ای دیاکر راؤ کے ریمارک پر ایوان میں قہقہے

ای دیاکر راؤ کے ریمارک پر ایوان میں قہقہے
حیدرآباد۔ 10 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی میں تلگو دیشم پارٹی کے فلور لیڈر ای دیاکر راؤ نے اس وقت اپنے ریمارک سے ایوان کو زعفران زار بنادیا جب نومنتخب اسپیکر مدھوسدن چاری کو مبارکباد پیش کی جارہی تھی۔ دیاکر راؤ نے کہا کہ جس وقت برسراقتدار پارٹی میں اسپیکر کے عہدہ کیلئے مدھو سدن چاری کے نام سے واقف کرایا تو تلگو دیشم کے کئی ارکان کا یہ تاثر تھا کہ ’یہ تو ہمارے ہی آدمی ہیں‘۔ دیاکر راؤ کے اس جملہ پر ٹی آر ایس کے ارکان ہنس پڑے جس پر دیاکر راؤ نے کہا کہ انہوں نے کوئی غلط جملہ ادا نہیں کیا ہے۔ حقیقت یہی ہے کہ ٹی آر ایس سے وابستہ بیشتر قائدین تلگو دیشم سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے ریمارک کیا کہ آپ لوگ بھی ہمارے ہی ہیں اور تلگو دیشم یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی راما راؤ نے نوجوانوں کو سیاست میں حصہ داری کا موقع فراہم کیا، اس وقت تلنگانہ کے کئی قائدین کے سیاسی سفر کا آغاز ہوا اور یہی وجہ ہے کہ آج تلنگانہ کے قائدین کو اقتدار حاصل ہوا ہے، لہذا ٹی آر ایس کے قائدین بھی تلگو دیشم کے ہی پراڈکٹ ہیں۔ دیاکر راؤ کے اس ریمارک کا ساتھی تلگو دیشم ارکان نے خیرمقدم کیا جبکہ ٹی آر ایس کے ارکان کسی جواب کے بغیر مسکراکر خاموش ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT