Tuesday , January 23 2018
Home / دنیا / ’’خیر کیلئے ڈرون طیارے ‘‘ امارات کا ایوارڈ

’’خیر کیلئے ڈرون طیارے ‘‘ امارات کا ایوارڈ

دبئی 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات نے ’’متحدہ عرب امارات ایوارڈ برائے خیر کیلئے ڈرون طیارے‘‘ کا اعلان کیا ہے ۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ ہوگا اور ان مہم جو شہریوں کو دیا جائے گا جو بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں کی ٹکنالوجی عوام کی زندگیوں کو سادہ تر بنانے کیلئے استعمال کریں گے۔یہ ایوارڈ نائب صدر وزیر اعظم متحدہ عرب امارات اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المختوم کے احکام پر قائم کیا گیا ہے ۔ اس کے دو حصے ہیں۔ 10 لاکھ امریکی ڈالر کا نقد بین الاقوامی انعام اور دو لاکھ 75 ہزار امریکی ڈالر مالیتی مقامی انعام تمام داخلوں کا مقامی اور بین الاقوامی کمیٹیاں جائزہ لیں گی۔
جن کی بنیاد مخصوص پیمانے پر جیسے حفاظت ،تاثیر ،معاشی قابل عمل ہونے اور کارکردگی پر ہوگی۔ مقامی انعام میں سرکاری خدمات کی انجام دہی میں ٹکنالوجی کے بہترین استعمال کیلئے ایوارڈ دیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT