Tuesday , June 19 2018
Home / عرب دنیا / ’’داعش‘‘نے بچوں کے سامنے مخالف جنگجو کا سرقلم کردیا

’’داعش‘‘نے بچوں کے سامنے مخالف جنگجو کا سرقلم کردیا

دبئی۔22 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) مشرق وسطیٰ کے ممالک میں سرگرم شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام ’داعش‘ نے شام کے محاذ جنگ پر لڑنے والی ایک دوسری شدت پسند تنظیم النصرہ فرنٹ کے یرغمال بنائے گئے لیڈر کو بچوں اور عام شہریوں کے سامنے نہایت بے دردی سے قتل کر ڈالا۔ شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے ’’آبزرویٹری‘‘ک

دبئی۔22 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) مشرق وسطیٰ کے ممالک میں سرگرم شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام ’داعش‘ نے شام کے محاذ جنگ پر لڑنے والی ایک دوسری شدت پسند تنظیم النصرہ فرنٹ کے یرغمال بنائے گئے لیڈر کو بچوں اور عام شہریوں کے سامنے نہایت بے دردی سے قتل کر ڈالا۔ شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے ’’آبزرویٹری‘‘کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ پر داعش کی جانب سے ایک فوٹیج پوسٹ کی گئی ہے جس میں یرغمال بنائے گئے النصرہ فرنٹ کے ایک جنگجو کا تلوار کے ذریعے سر قلم کرتے دکھایا گیا ہے۔فوٹیج میں ایک جنگجو کوزمین پر گھٹنوں کے بل بیٹھے دکھایا گیا ہے جس کے پیچھے داعش کا ایک جنگجو تلوار تانے کھڑا ہے۔

TOPPOPULARRECENT