Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / ’’را‘‘کے عہدیدار کی تلبیس شخصی پر گرفتاری

’’را‘‘کے عہدیدار کی تلبیس شخصی پر گرفتاری

متھرا۔ 23نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے ایک شخص کو جو خود کو ’’را‘‘ کا عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے ایک مجرم کو جیل سے رہا کروانے کی کوشش کررہا تھا گرفتار کرلیا گیا ۔ اس دھوکہ باز کی شناخت بحیثیت نونیت رانا کی گئی ہے ۔ ڈپٹی ایس پی انیل یادو نے کہا کہ رانا مقامی جیل خانہ پہنچا ۔ خود کو را کا ایڈیشنل سکریٹری ظاہر کیا اور یادو سے ملاقات کی ۔تاہم ڈپٹی ایس پی کو شک ہوا جب کہ رانا نے مجرم راجیش ٹوٹا کے خلاف پولیس کارروائی کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ وہ بے قصور ہے۔ ڈپٹی ایس پی نے اُس کے بارے میں فوری ایس ایس پی منزل سائنی کو اطلاع دی ۔ جب کہ را کے ہیڈ کوارٹر سے اُن کی شناخت ایل آئی یو کے ذریعہ جانچی گئی اور اس کے بعد ڈپٹی ایس پی کو ہدایت دی گئی کہ اس شخص کو گرفتار کیا جائے کیونکہ وہ جعلی عہدیدار ہے۔ ابتدائی تفتیش میں اُس نے اپنی شناخت دہلی کے علاوہ وکاس پوری کے ساکن نونیت رانا کی حیثیت سے ظاہر کی ۔ اس کا ڈرائیور منوج جو دہلی کے علاقہ پٹیل نگر کا رہنے والا ہے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ٹوٹا ایک عادی مجرم ہے اور نشانہ باز ہے اور لوٹ مار ‘ قتل ‘ڈکیتی وغیرہ جیسے تقریباً 24مقدمات میں ماخوذ ہے اور اسے جیل میں قید رکھا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT