Wednesday , December 19 2018

’’سنگلز ‘‘کے بادشاہ فیڈرر کے گھر ’’ڈبلز‘‘ بیٹوںکی پیدائش

بروسیلز۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ٹینس دنیا میں سنگلز مقابلوں کے بادشاہ تصور کئے جانے والے راجر فیڈرر کے گھر ڈبلز (جڑواں) بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ سابق عالمی نمبر ایک اور گرانڈ سلام خطابات کا عالمی ریکارڈ اپنے نام رکھنے والے راجر فیڈرر نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ مرکا کافی مسرور ہیں کیونکہ ان کے گھر جڑواں

بروسیلز۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ٹینس دنیا میں سنگلز مقابلوں کے بادشاہ تصور کئے جانے والے راجر فیڈرر کے گھر ڈبلز (جڑواں) بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ سابق عالمی نمبر ایک اور گرانڈ سلام خطابات کا عالمی ریکارڈ اپنے نام رکھنے والے راجر فیڈرر نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ مرکا کافی مسرور ہیں کیونکہ ان کے گھر جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے اور ان بچوں کا نام ’’لئیو‘‘ اور ’’لینی‘‘ رکھا گیا ہے۔ راجر فیڈرر نے ان جڑواں بیٹوں کی پیدائش سے قبل چار سال پہلے دو جڑواں بیٹیاں ’’میلاروز‘‘ اور کیرلین ریوا‘‘ کی پیدائش ہوئی تھی۔ فیڈرر نے اپنے ٹوئٹر کے بیان میں کہا کہ مرکا اور میں آج انتہائی مسرور ہیں کیونکہ ہمارے گھر لئیو اور لینی کی آمد ہوئی ہے

اور پھر ایک مرتبہ ہمارے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ راجر فیڈرر نے چند دن قبل فیس بُک پر جاری کردہ اپنے بیان میں اشارہ دے دیا تھا کہ عنقریب ان کے گھر نئے مہمانوں کی آمد متوقع ہے، لہذا وہ آئندہ ہفتہ (رواں ہفتہ) منعقد شدنی میڈرڈ اوپن میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ 32 سالہ کھلاڑی نے اپنے اُس بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنے مداحوں سے معذرت خواہ ہیں کیونکہ وہ رواں برس میڈرڈ میں کھیلے جانے والے ٹورنمنٹ میں شرکت نہیں کرپائیں گے لیکن آئندہ برس وہ ضرور یہاں کا سفر کریں گے۔ فیڈرر جنہیں گزشتہ ماہ مونٹی کارلو ماسٹرس کے فائنل میں ہم وطن ٹینس اسٹار اسٹانسلس وائو رِنکا کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی تھی جس کے بعد سے انہوں نے کوئی ٹورنمنٹ میں شرکت نہیں کی ہے تاہم فرنچ اوپن میں ان کی شرکت اب یقینی نظر آرہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT