Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ’’سچن سے پہلے دھیان چند ’بھارت رتن‘ کے مستحق تھے‘‘

’’سچن سے پہلے دھیان چند ’بھارت رتن‘ کے مستحق تھے‘‘

نئی دہلی۔ 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افسانوی اتھلیٹ ملکھا سنگھ نے آج کہا کہ ’’اسپورٹسمین کے زمرہ میں ہاکی کے عظیم کھلاڑی دھیان چند کو سب سے پہلے ’بھارت رتن‘ ایوارڈ دیا جانا چاہئے تھا‘‘۔ ملکھا نے کہا کہ ’’اسپورٹس مین میں دھیان چند کو پہلا بھارت رتن ایوارڈ دیا جانا چاہئے تھا ۔ ’’اُڑنے والا سکھ‘‘ کہلائے جانے والے ملکھا نے کہا کہ کر

نئی دہلی۔ 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افسانوی اتھلیٹ ملکھا سنگھ نے آج کہا کہ ’’اسپورٹسمین کے زمرہ میں ہاکی کے عظیم کھلاڑی دھیان چند کو سب سے پہلے ’بھارت رتن‘ ایوارڈ دیا جانا چاہئے تھا‘‘۔ ملکھا نے کہا کہ ’’اسپورٹس مین میں دھیان چند کو پہلا بھارت رتن ایوارڈ دیا جانا چاہئے تھا ۔ ’’اُڑنے والا سکھ‘‘ کہلائے جانے والے ملکھا نے کہا کہ کرکٹ کھلاڑی سچن تنڈولکر کو بھارت رتن اعزاز دیئے جانے کے بعد ہندوستان کے دیگر کھلاڑیوں کیلئے بھی اس اعزاز کی فراہمی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ ٹھیک ہی ہے کہ سچن کو یہ ایوارڈ دیا گیا جس سے دیگر اسپورٹس مین کیلئے بھی راہیں ہموار ہوگئی ہیں، لیکن سب سے پہلے یہ دھیان چند کو دیا جانا چاہئے تھا‘‘۔ 80 سالہ ملکھا جو 1960ء کے اولمپک کھیلوں میں 400 میٹر کی فائنل دوڑ میں چوتھا مقام حاصل کرنے والے اتھلیٹ کے طور پر یاد کئے جاتے ہیں، پدما بھوشن ایوارڈ کیلئے بیاڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کے مطالبہ سے پیدا شدہ تنازعہ پر بھی اظہار خیال کیا۔ ملکھا نے کہا کہ ’’ان (سائنا) کی اسوسی ایشن کو یہ کہنا چاہئے تھا کہ وہ مستحق ہیں اور انہیں ایوارڈ حاصل ہونا چاہئے، لیک اگر آپ خود کیلئے ایوارڈ کا مطالبہ کرتے ہیں تو یہ غلط بات ہوگی‘‘۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT