Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ’’شادی اور ہنی مون نے میرا کھیل بہتر کیا‘‘

’’شادی اور ہنی مون نے میرا کھیل بہتر کیا‘‘

لندن ۔ 12 مئی۔(سیاست ڈاٹ کام) برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرّے کا تاثر ہے کہ شادی نے اُن کے کیرئیر کو آگے بڑھانے میں بڑا کام کیا ہے۔ 27 سالہ ٹینس اسٹار نے اپنا دوسرا کلے کورٹ ٹائٹل گزشتہ ہفتے میڈرڈ اوپن میں 9 مرتبہ کے چمپیئن رفائل نڈال کو 6-3، 6-2 سے ہراکر جیتا ۔ انھوں نے فرط مسرت سے مغلوب ہوکر ٹینس کورٹ کے کیمرے پر لکھ دیا، "marriage works" ۔ اسکاٹ لی

لندن ۔ 12 مئی۔(سیاست ڈاٹ کام) برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرّے کا تاثر ہے کہ شادی نے اُن کے کیرئیر کو آگے بڑھانے میں بڑا کام کیا ہے۔ 27 سالہ ٹینس اسٹار نے اپنا دوسرا کلے کورٹ ٹائٹل گزشتہ ہفتے میڈرڈ اوپن میں 9 مرتبہ کے چمپیئن رفائل نڈال کو 6-3، 6-2 سے ہراکر جیتا ۔ انھوں نے فرط مسرت سے مغلوب ہوکر ٹینس کورٹ کے کیمرے پر لکھ دیا، “marriage works” ۔ اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے اینڈی نے جو آج کل میچوں کے دوران اپنے جوتوں کی ڈوریوں پر ویڈنگ رنگ بھی لگائے رکھتے ہیں ، کہا کہ لوگ ہمیشہ ہنی مون کے مرحلے کی باتیں کرتے ہیں ، اور ان کا بھی احساس ہے کہ اچھی نجی زندگی سے کھیل کے میدان پر مدد ملتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT